رافیل نڈال، نوویک جوکووچ ، فوگنینی، مارین کلک اور کئی نیشیکوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جمعہ 18 مئی 2018 18:26
(جاری ہے)
اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوویک جوکووچ بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی البرٹ راموس وینولاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست فاش سے دوچار کیا انکی فتح کا سکور 6-1 اور 7-5 تھا۔
میزبان اٹلی کی فابیو فوگنینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے پیٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے مارین کلک نے فرانس کے بینوئٹ پائیر کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جاپان کے کئی نیشیکوری نے جرمنی کے فلپ کولیشرائیبر کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دی۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.