ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

سٹینڈرڈ ٹکٹس کی قیمت 175 ڈالرز (48 ہزار روپے) ہے ، سٹینڈرڈ پلس ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالرز (83 ہزار روپے) ہے، پریمئیم ٹکٹس کی قیمت 400 ڈالرز (ایک لاکھ روپے) سے زائد ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 مئی 2024 16:16

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2024ء ) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز کے ٹکٹس سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ واضح رہے پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی ریاست نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے سٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالرز یعنی 2 ہزار روپے لیے جا رہے تھے تاہم سب سے مہنگا ٹکٹ 400 ڈالرز کا ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے مابین ٹکٹس کی تین ٹائپس ہیں۔

آج نیوز کے مطابق سٹینڈرڈ، سٹینڈرڈ پلس اور پریمئیم ٹکٹس، سٹینڈرڈ کی قیمت 175 امریکی ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 48 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں جب کہ سٹینڈرڈ پلس کی قیمت 300 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 83 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پریمئیم کی قیمت 400 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سے امریکہ خاص طور پر میچ دیکھنے جانے والے مقامی ہوٹلز میں بھی رہائش اختیار کریں گے، تاہم ان دنوں ہوٹلز کے کرایہ جات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔معروف ٹریول ویب سائٹ کے مطابق مقامی ہوٹلز ایک رات کا کرایہ 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک لے رہے ہیں، ماہرین کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرایے پاک بھارت میچ سے چند قبل تک مزید بڑھ جائیں گے۔