پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلوں کے یونین چیئر مینوں کو اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی مفصل رپورٹ بنا کر بھجوانے کے احکامات جاری

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلوں کے یونین چیئر مینوں کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی مفصل رپورٹ بنا کر بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ نے سرگودھاسمیت پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلوں جن میں سرگودھا ڈویژن کی 349 یونین کونسلوں میں ضلع سرگودھا کی 186 ،ضلع خوشاب کی 48 ضلع میانوالی کی 51 اور ضلع بھکر کی 64 یونین کونسلو ں کے سکرٹری صاحبان کو 2 دن میں اپنے علاقے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی مفصل رپورٹ بنا کر بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ترقیاتی کام کتنے فیصد مکمل ہو گئے ہیں اور کتنے فیصد ابھی کام رہتا ہے اور ان کے علاقہ میں کوئی ترقیاتی سیکم بند پڑی ہے ان تمام باتوں کی رپورٹ بنا کر حکومت کو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :