فیصل آباد، ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پرتاجروں سے جگا ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بند کرنے کیلئے حکومت ظالمانہ ٹیکس کو فوری ختم کرنے کا ا علان کرے،تاجربرادر ی کا مطالبہ

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) تاجربرادری کاکہناہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ آئے یا نہ آئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پرتاجروں سے جگا ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بند کرنے کیلئے حکومت اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کرنے کا ا علان کرے ،صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر ہنمائوںحافظ شفیق کاشف ،مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا مظہر صدیق بیگ ،حاجی شمشاد، مرزا محمد شفیق ،شیخ سعید، مرزااشرف مغل اورچوہدری محمد اکرم نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا طوق مفرور و ڈیفالٹر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تاجر روں کے گلے میں ڈالا ہے اس بھگوڑے کو گرفتار اور اسکی تمام جائیدادضبط کی جائے صدرانجمن تاجران خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لانے والی تاجر برادری کو مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ کی طرح آج بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ طویل جد وجہد کے باوجود ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ ہونے سے ملک کی محب وطن تاجر برادر ی محسوس کر رہی ہے کہ اگر موجودہ حکمرانوں نے تاجروں کا یہ مطالبہ منظور نہ کی اور انہیں ریلیف ہ دیا توعام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی نئی حکومت میں بھی ملک کی سا لمیت ،واحدانیت کو مضبوط بنانے اور اقتصادی صورت حال کو مستحکم بنانے والے تاجروں کومستقبل میں انتہائی گھٹن بحرا ن اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگاانہوں نے کہا کہ ملک سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی بڑی وجہ تاجر دشمن قوتوں کی سازشیں ہیں سینئر تاجر رہنمائوں ، یعقوب اعوان ،عمران مجید ملک ،میاں اشرف مٹھو،شوکت اللہ چوہدری اعجاز ،شیخ خالد ،عمران بھٹی ،بلال ڈوگر،ایس ایم ایوب اور دیگر نے کہاہے کہ و د ہولڈنگ ٹیکس کی آڑمیں حکومت پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے محب وطن تاجروں سے جوسرکاری بھتہ لے رہی ہے اسے واپس لیا جائے کیونکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجروں کامعاشی قتل ہے ۔

متعلقہ عنوان :