پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ْ پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں جائیں گے

جمعہ 18 مئی 2018 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ،ْوہ آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نیدرلینڈز کی جانب سے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کا تجربہ محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ دلانے میں اہم ثابت ہوا کیوں کہ سوئیڈش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے۔محمد وسیم نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سوئیڈن جاکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :