وفاق کیطرف سے کاشتکاروں کو رقم کی عدم فراہمی سے غذر کے کسان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

جمعہ 18 مئی 2018 22:03

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) وفاق کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی عدم فراہمی سے غذر کے کسان قر ضوں کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور غذر میں زرعی ترقیاتی بنک کے ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے اس سے قبل اس بنک سے یہاں کے کاشت کاروں کو لاکھوں روپے کے زرعی قرضے مل رہے تھے ،مگر وفاق کی طرف سے رقم کی عدم ادائیگی پر اب تو اس بنک سے قرضوں کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے جب کوئی کاشتکار بنک سے قرضے کے لئے بنک کا رخ کرتا ہے تو ان کو بتایا جاتا ہے کہ ریکوری نہ ہونے کی وجہ قرضوں کی فراہمی بند کر دی ہے جس باعث یہاںکے کاشتکار سخت پریشان ہیں اور ان کا کہنا کہ کیا پورے ملک میں زرعی قر ضوں کی سو فی صد ریکوری ہوتی ہے ،اگر نہیں تو صرف غذر سے دور افتادہ علاقے کے کاشتکاروں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ان کا کہنا ہے کہ جو کاشتکار قرضہ ادا نہیں کرتے تو ان کی سزا دیگر کاشتکاروں کو دینا سراسر ناانصافی ہے ،اگر بنک قرضہ فراہم نہیں کرتے تو بنک میں اتنے سٹاف کو بھاری تنخواہیں دیکر رکھنے کی کیا ضرورت ہے لہذ ابنک کو ہی بند کیا جائے تو بہتر ہوگا بنک میں کئی عرصہ قبل کاشتکاروں نے زرعی لون کے لئے تمام کاغذات مکمل کرکے رکھنے کے باوجود بھی قرضوں کی فراہمی نہ کرنا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :