شامی شہر حما کے بارودی گودام میں دھماکے، 11 ہلاکتیں

ہفتہ 19 مئی 2018 10:10

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق حما میں اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونے والے دھماکوں کی زد میں آ کر کم از کم 11 افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اٴْس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق یہ دھماکے حما شہر کی ایئر بیس پر واقع بارودی گودام میں ہوئے۔ آبزرویٹری نے ان دھماکوں کی تعداد5 بتائی ہے، جن کی وجوہات تاحال غیر واضح ہیں۔ اسی ایئر بیس سے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :