ْگوانگ ژومیں بین الاقوامی سمال اینڈ میڈئم انٹرپرائزیز میلہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا

ہفتہ 19 مئی 2018 15:00

ْگوانگ ژومیں بین الاقوامی سمال اینڈ میڈئم انٹرپرائزیز میلہ رواں سال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) چین کے شہرگوانگ ژومیں بین الاقوامی سمال اینڈ میڈئم انٹرپرائزیز میلہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

4روزہ میلہ میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر اینڈ لیدرمصنوعات، فٹ وئیر ، الیکٹرانک وآئی ٹی مصنوعات، گھریلو برقی آلات، مشینری وآلات، کھلونے وکرافٹس، فوڈ، ادویات، فرنیچر، لائٹنگ وبلڈنگ میٹریل سے متعلق مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو4جون تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، نمائش میں شرکت کیلئے 77ہزارروپے کی فیس مقررکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :