نوشہرو فیروز میں سلنڈر دھماکہ،

5افراد زخمی،دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا گیا

ہفتہ مئی 16:06

نوشہرو فیروز میں سلنڈر دھماکہ،
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) نوشہروفیروز میں دکان میں سلنڈڑ دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے،دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز میں اللہ والا چوک کے قریب ڈینٹر کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق دھماکے میں راہگیر بھی زخمی ہوئے تاہم دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :