ملتان ،پولیس افسران کارمضان بازاراورسبزی منڈی کادورہ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمدفلکی نے رمضان بازرا گلگشت کادورہ کیا ۔انہوںنے ریٹ لسٹ چیک کی اورفروخت کی جانے والی اشیاء سمیت دیگرانتظامی امور اورسیکورٹی کی صورتحال کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے رمضان بازار کو محفوظ بنانے کیلئے ہدایات جاری کیںاورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے وارڈنرز کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کوکہا۔

سی پی او نے ضلع ملتان کے تمام ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ وقفے وقفے سے رمضان بازار وں کو چیک کریں ۔دریں اثناء اے ایس پی شیعب نے سبزی منڈی ملتان کادورہ کیا ۔انہوںنے سبزیاں،پھل ،اشیاء خوردونوش وغیرہ کی کوالٹی اوراس کے ساتھ ریٹ لسٹ بھی چیک کی۔اے ایس پی نے منڈی چوکی انچارج کوسیکورٹی کے حوالے سے خاص ہدایت کی کہ وہ دوران گشت سبزی منڈی کادورہ یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :