ایلینا سویتولینا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ مئی 19:44

ایلینا سویتولینا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) یوکرین کی سٹار کھلاڑی ایلینا سویتولینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایستونین کھلاڑی آنیٹ کونتاویت کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ کی فاتح کھلاڑی سے ہو گا، دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور روس کی ماریا شرا پووا مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :