ایف آئی اے نے کسٹمز انٹیلی جنس سے اس کا دس سالہ ریکارڈ طلب کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ایف آئی اے نے کسٹمز انٹیلی جنس سے اس کا دس سالہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے نام تحریر کئے گئے ایک مراسلے میں ریکارڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کسٹمز انٹیلی جنس کے زیر قبضہ موبائل فونز، فیکس کی بڑی کھیپ کی پراسرار اور غیر قانونی فروخت ریکارڈ کی طلبی کا باعث بنی ہے جبکہ ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سیٹوں کی خرد برد کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :