درخشان ڈویژن کا قیام طویل جدوجہدکے بعدوجودمیں آیاہے اس کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی جدوجہدریکارڈکاحصہ ہے،محمود خان بادینی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) مرکزی ترجمان مشترکہ بلوچستان بس فیڈریشن ٹرانسپورٹ محمود خان بادینی نے کہاہے کہ درخشان ڈویژن کا قیام ایک طویل جدوجہدکے بعدوجودمیں آیاہے اس کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی جدوجہدریکارڈکاحصہ ہے یہ اس جدوجہدکے ثمرات ہے کہ موجودہ نمائندے تیارگراونڈ میں خالی جالہ کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اہم ڈویژن کا صدر مقام ہراعتبارسے ضلع نوشکی کے وہ مقام جو موجودہ احمدوال جوخاران شاہراں کو انٹرنیشنل شاہراں لندن روڈ n40نیشنل ہائی وے سے ملاتی ہے یہی موزوجگہ ہیں جوچارواضلاع کے عوام کے مفاد میں ہے۔

جب تک یہاں ڈویژنل کمشنر آفس کیلئے مطلوبہ تعمیرات مکمل ہوں گے اس وقت تک کمشنرسیکٹریٹ کوبطورکیمپس آفس چاروں اضلاع میں تین تین ماہ کیلئے آپریشنل کیارکھاجائے ۔لٰہذاہم نوشکی کے عوام اپنے ڈویژن کے دیگراضلاع کے تمام عوام وقبائیلی عمائدین نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جہنوں نے اس کار خیر میں تعاون کیا کیونکہ درخشان ڈویژن عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جواب پایہ تکمیل تک پہنچا۔

متعلقہ عنوان :