پاسبان سرجانی زون کے رہنمائوں کا سرجانی سیکٹر 7/Cاور سیکٹر 7/Aمیں پینے کے پانی کی لائنوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاسبان سرجانی زون کے صدر حافظ قمر صدیقی ، سرجانی سیکٹر 7/Cکے صدر سید نعیم احمد ،سینئر نائب صدر محمد شاہد ،جنرل سیکریٹری مقصود خان نے سرجانی سیکٹر 7/Cاور سیکٹر 7/Aمیں پینے کے پانی کی لائنوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دوسال سے ان علاقوں کی لائنوں میں پانی نہیں آرہا جس کی اصل وجہ بھتہ خور وال مین ہیں جو پانی کی لائنوں کے وال بروقت نہیں کھولتے ،پاسبان واٹر کمیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سرجانی کا دورہ کریں اور پانی کی پیدا کردہ قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔

وہ پاسبان سیکٹر 7/Cمیں آئے ہوئے پیاسے علاقہ مکینوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاسبان رہنما محمد یاسر رئیس خان ،الانہ شیخ ،کامران بھمبری و دیگر بھی موجود تھے ۔علاقہ مکینوں نے پاسبان رہنمائوں کو بتایاکہ سرجانی میں پانی کی قلت کے معاملے کو دو سال ہوگئے ہیں اور اس دوران متعدد بار علاقہ مکینوں کی جانب سے علاقہ ایکسئین کو درخواستیں دی جا چکی ہیں مگر عوام کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جارہا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ وال مینوں نے صنعتی اداروں ، منرل واٹر کمپنیوں ذیادہ بھتہ دینے والے علاقوں سے سرجانی کے ان سیکٹرز کے پانی کا سودا کرلیا ہے ۔ پاسبان رہنمائوں نے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاسبان پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریگی #

متعلقہ عنوان :