رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل 2018ء سے باہر، راجستھان رائلز کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے، ڈی ویلیئرز کی ففٹی ناکافی ثابت، شیریاس گوپال کی 4 وکٹیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 19 مئی 2018 20:46

رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل 2018ء سے باہر، راجستھان رائلز کے پلے ..
جے پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل2018ء سے باہر ہو گئی، راجستھان رائلز کے ساتویں فتح کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے، بنگلور کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 134 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈی ویلیئرز کی 53 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شیریاس گوپال نے 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے آئی پی ایل کے 53ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ٹریپاتھی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، راہانے 33 اور کلاسن 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اومیش یادیو نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈی ویلیئرز کے سوا کسی بھی کھلاڑی کا بلا نہ چلا، ویلیئرز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 4 پارتھو پٹیل 33 رنز بنا سکے، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، شیریاس گوپال نے 4 لاگلین اور اندکت نے دو، دو وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :