نیب لاہور نے 2 انکوائریوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:17

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) 2ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل, ڈائریکٹرز اور متعلقہ تفتیشی افسران کی شرکت‘اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے 2 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی‘چیئرمین نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیلئے حکم جاری‘بورڈاجلاس میں خیابانِ امین ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کی منظوری دی گئی‘خیابان امین ہاؤسنگ انتظامیہ کیخلاف مجموعی طور پر 287 متاثرین کی 221.

(جاری ہے)

65 ملین روپے کے حوالے سے شکایات موصول‘ہاؤسنگ سیکٹر کے تمام متاثرین کو بھرپور انصاف دلوایا جائیگا‘دوسری انکوائری ڈاکٹر محمد ارشد, ڈائریکٹر ایجوکیشن, پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ و دیگر افسران کیخلاف منظور کی گئی‘مذکورہ انکوائری میں احمد ٹریڈرز، امین اینڈ سنز، جاوید انٹر پرائزرز و دیگر شریک ملزم نامزد‘ملزمان کیخلاف 13-2012 میں پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سکول کیلئے غیرمعیاری یونیفارم کی تیاری و خریدوفروخت کا الزام‘شکایت کے مطابق پی ڈبلیو ڈبلیو بی سکولز کیلئے سال 14-2013 کی یونیفارمز کے ٹینڈر میں مالی بد عنوانی کا الزام ہے‘تحقیقات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت یونیفارمز کی قیمتیں 130 گنا زیادہ متعین کیں گئیں‘ملزمان کے اس اقدام سے حکومتی خزانے کو لگ بھگ 10 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا‘شکایت کے مطابق ٹینڈر میں من پسند کمپنیوں کو نوازا گیا‘ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ افسران کسی بھی دباؤ کو پس پشت ڈال کر تحقیقات میرٹ پر جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :