چین نے موسمیاتی پیشنگوئیوں میں بہتر امکان اوردرستگی حاصل کر لی ہے،ماہرین

ہفتہ 19 مئی 2018 21:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ماہرین نے گذشتہ روز بتایا کہ چین نے برسوں کی تحقیق اور مکمل موسمی مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت سمندری طافانوں ،سلابیوں اور قحط سالیوں سمیت انتہائی موسمی حالات کی پیشنگوئی اور مانیٹرنگ کے امکان اور درستگی کو بہتر بنالیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی موسمیات مرکز کے اعلیٰ پیشنگوئی کرنے والے شو ینگ لان نے کہا کہ جب سے ہم نے 2012میں ماحولیاتی ہوا ئوںکی رخ کی مشاہدہ کے لیے مصنوعی سیارے اور راہدار ٹیکنالوجیوں کو ترقی دی ہے ہم سمندری طوفانوں کے بہتر رخ اور ان کی شدت کا تجزیہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے خلیج بنگال اور بحریہ اوقیانوس جیسے دوسرے علاقوں سے کامیابی سے اعدادوشمار اکھٹے کئے ہیں اور سمندری طوفان کے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت 2020تک پوری دنیا کو کور کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :