چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا

میچ ختم ہو جانے کے بعد چیلسی کی ٹیم نے اپنی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا

اتوار 20 مئی 2018 15:40

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا، میچ کا واحد گول ایڈن ہیزرڈ نے اسکور کیا۔ویمبلے کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہزاروں فینز کے سامنے ایف اے کپ فٹبال ایونٹ کا فائنل اسٹیج ہوا جس میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی آمنے سامنے تھیں۔

(جاری ہے)

میچ کے آغاز سے شائقین کو دونوں ٹیموں کی جانب سے اٹیکنگ کھیل دیکھنے کو ملا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ایڈن ہیزرڈ ثابت ہوئے جنہوں نے کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں کیا ۔

میچ کے آخری لمحات تک مانچسٹر یونائیٹڈ خسارہ پورا کرنے اور برتری لینے کی کوشش کرتی رہی تاہم چیلسی کے پلئیرز نے انہیں کوئی بھی موقع نہیں دیا اور یوں ایک صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،ْمیچ ختم ہو جانے کے بعد چیلسی کی ٹیم نے اپنی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا ۔

متعلقہ عنوان :