پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں عبدالباسط صدیقی جیت لی

وہاج حسین نے چمپئن شپ میں کا کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے

اتوار 20 مئی 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی جبکہ وہا ج حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ویلز کالج گلشن اقبال کیمپس میں چمپئن شپ کا فائنل میچ عبدالباسط صدیقی اور وہاج حسین کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدالباسط صدیقی نے وہاج حسین کو 2-1 سے شکست دے کر چمپئن ہونے کاعزاز حاصل کیا، فائنل میچ کے اختتام پر ویلز کالج کے سربراہ وہاج حسین نے چمپئن شپ میں کا کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، واضح رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں عبدالباسط صدیقی نے راجہ رائیس کو 2-1 سے شکست دے جبکہ وہاج حسین نے محمد صدیق کو 2-0 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، چمپئن شپ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چمپئن شپ دو روز ٹک جاری رہی۔