اسلام آباد سپر لیگ روواں سال جولائی میں منعقد ہونگے ،ْ بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی

اتوار 20 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد سپر لیگ روواں سال جولائی میں منعقد ہونگے ۔جس میں اسلام آباد کی ٹاپ کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب، روور کلب، مہران کلب، ہما کلب، ایورگرین کلب، سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور راوی کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کے مطابق اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ایک واحد ایسوسی ایشن ہے کہ جس کے پاس اپنا فنڈ کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کسی ادارے سے کوئی گرانٹ ملتی ہے حالانکہ صوبوں میں ضلعی سطح پر ایسوسی ایشنز کو حکومت کی جانب سے سالانہ گرانٹ کے علاوہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے گرانٹ ملتی، انہوں نیکہا کہ چیئرمین ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے لئے بجٹ رکھا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکے اور اسلام آباد کے شہریوں کو تفریح کے مواقع مل سکیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہی-