قصور:ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب جاوید عرف جید ی تین ساتھیوں سمیت گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 16:20

قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب جاوید عرف جید ی گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں شفیق،عامر اور فیاض سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی8لاکھ روپے،8موبائل فون،مرغیوں کا ڈالاکل مالیتی 12لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ4عدد پسٹل برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ملزم جاوید عرف جیدی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت پولٹری فارم سے نکلنے والی مرغیوں سے بھری گاڑیوں کا پیچھا کرتے اورکسی ویران مقام پر گن پوائنٹ پر مرغیاں، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے علاقہ تھانہ صدر قصور اور کوٹ رادھاکشن میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او صدرقصور محمد اعظم ڈھڈی و دیگر ملازمان پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم نے جاوید عرف جیدی گینگ کے چار ارکان کوٹریس کرکے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ،دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی اور رابری کی 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید برآمد گی بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :