لنڈیکوتل کے علاقہ خو گہ خیل میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے طالب علم جاں بحق

اتوار 20 مئی 2018 18:20

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل علاقہ خو گہ خیل میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے بارہ سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈ یکوتل کے علاقہ خوگہ خیل میں بارہ سالہ طالب علم شوریم ولد امین اللہ بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیاواضح رہے کہ گزشتہ شب تیز ہوا اور آندھی کیوجہ سے گیارہ ہزاربجلی لائن مکان پر گرنے سے طالب علم شدید زخمی ہو گیا جن کو بعد ازاں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :