سپورٹس ڈیسک*

رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اتوار مئی 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 مئی سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپیئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی روزانہ پانچ گیمز کھیلے گا اور تین روز میں پندرہ گیمز مکمل کر ے گا، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ اور دیگر تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال رمضان المبارک کے نام سے چیمپیئن شپ منعقد کروائی جاتی ہے جس راولپنڈی اور اسلام آباد کے کثیر تعداد میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، اس چیمپیئن شپ سے کثیر تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بعد میں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دی جاتی ہے، انہوں نیکہا کہ اس کے علاوہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ڈے، جشن آزادی، یوم دفاع، قائداعظم ڈے پر بھی ایسی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔