عوام زکوٰة اور فطرانہ فرنٹیئرفائونڈیشن کودیں،صاحبزادہ حلیم

اتوار 20 مئی 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) فرنٹیئرفاوئڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچے بھی اس معاشرے کاحصہ اور ہماری توجہ و امداد کے مستحق ہیں،ماہ رمضان میں عوام صدقات، خیرات ،زکوٰة اور فطرانہ کی رقوم فرنٹیئرفائونڈیشن کودیں تاکہ تھیلی سیمیا اور ہموفیلیا سمیت دیگر خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی فراہم کی جانے والی خدمات کو عوام کے تعاون سے مزید بہتربنایا جاسکے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر فائونڈیشن میں 3000 سے زائد رجسٹرڈ مریض بچوں کو خون و اجزائے خون کی بلامعاوضہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں، عوام خصوصاً حضرات ننھے بچوں کی زندگیاں بچانے اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں اور فرنٹیئرفائونڈیشن سے مالی امداد کریں ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں امراض خون میں مبتلا بچوں کوانتقال خون کی سہولیات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہیںگی، رمضان المبارک میں تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کوانتقال خون میں مشکلات درپیش رہتی ہیں کیونکہ ماہ رمضان میں عطیات خون میں کمی کامسئلہ بھی درپیش رہتا ہے تاہم مریضوں کوانتقال خون کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :