ایس سی او میراتھن میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہ کرنا تنظیم کی روح کے مطابق، شراکت داری ہر ایک کیلئے ، ایونٹ پوری دنیا کے کھلاڑیوں میں مقبول ہو گیا، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

پیر 21 مئی 2018 17:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری علیمووف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میراتھن مقابلے میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہ کرنا شنگھائی تعاون تنظیم کی روح کے مطابق، شراکت داری ہر ایک کے لیے، ایونٹ پوری دنیا کے کھلاڑیوں میں مقبول ہو گیا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت میراتھن منعقد کیے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری علیمووف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سولہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت میراتھن کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد سے یہ ایونٹ پوری دنیا کے کھلاڑیوں میں مقبول ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہ کرنا شنگھائی تعاون تنظیم کی روح کے مطابق ہے یعنی شراکتداری ہر ایک کے لیے۔انہوں نے دسمبر میں منعقد ہونے والی میراتھن کی کامیابی کے لیے پورے یقین کا اظہار کیا۔ معلو م ہوا ہے کہ مذکورہ میراتھن رواں سال دسمبر میں چین کے جنوبی شہر کھن مینگ میں منعقد ہوگی۔توقع ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ہزاروں لوگ اس میں شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :