ڈیئرڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل سے باہر کردیا

پیر 21 مئی 2018 18:19

ڈیئرڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل سے باہر کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) انڈین پریمیر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آخری میچ میں 11 رنز سے ہرا کر لیگ سے باہر کرتے ہوئے ٹائٹل کے دفاع کا خواب چکنا چور کردیا۔۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز نے رواں برس ایونٹ کا آغاز کچھ اچھے انداز میں نہیں کیا اور انہیں ابتدا میں اپنے اکثر میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم گزشتہ چند میچوں میں ٹیم نے شاندار واپسی کی البتہ اسے پلے آف تک رسائی کیلئے اپنے آخری لیگ میں لازمی فتح درکار تھی۔

متعلقہ عنوان :