پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

پیر 21 مئی 2018 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سید اقتدار کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔