گومل یونیورسٹی ، رمضان المبارک میں بھی تدریسی عمل جاری ،

طلبہ کی تعلیم میں کوئی حرج نہ ہو اس لیے سمسٹر سسٹم کو اصل روح کیمطابق نافذ کررہے ہیں ، ترجمان گومل یونیورسٹی

پیر 21 مئی 2018 20:11

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) گومل یونیورسٹی میں رمضان المبارک میں بھی تدریسی عمل جاری ہے ،جو طلبہ کلاسوں میں نہیں آئیں گے انکی غیر حاظری لگائی جائے گی یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ سمسٹر سسٹم کو انکی روح کے مطابق نافذ کررہی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم میں کوئی حرج نہ ہو رمضان المبارک میں جو طلبہ کلاسوں میں نہیں آرہے یا گھر چلے گئے ہیں ،ان کو مسلسل غیر حاظر کیا جارہا ہے اساتذہ باقائدگی سے کلاسیں لے رہے ہیں تمام طلبہ کلاسوں میں حاظری یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائے گی جس کی ذمہ داری طلبہ پر عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :