پاک آرمی کے زیراہتمام برا با نڈئی میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،800مریضوں کا مفت معائنہ ، فری ادوایات کی فراہمی

پیر 21 مئی 2018 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے برا با نڈئی یو نین کو نسل ہزاہ تحصیل کبل میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میل اورفی میل ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے برا با نڈئی میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔

جس میں 3میل اور 1فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 2 اسسٹینٹس اور 2 آرمی ڈاکٹرز اور 5 نر سنگ سٹاف نے حصہ لیا۔جس میں 800مریضوں کا معائنہ کیا گیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوںگے ۔

(جاری ہے)

کما نڈ نگ آفیسر برا با نڈئی یو نٹ نے فری میڈیکل کیمپ برا با نڈئی میں موجود مریضوںمیں غریب خا ندانوں میں راشن بھی تقسیم کیااور بچوں میں گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوںنے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :