لطیف آباد پولیس کی کارروائی ،4موٹر سائیکل چور گرفتار ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

پیر 21 مئی 2018 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لطیف آباد پولیس کی کارروائی ،4موٹر سائیکل چور گرفتار ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ،تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے ایس ایچ اوآصف حیات نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہو ئے پرانا چنگی ناکہ یونٹ نمبر12کے قریب سے محمد نوید ولد محمد یٰسین راجپوت سکنہ کینٹ ایر یا نمبر12اور محمد رفیق ولد سعید اسلام سکنہ گورنگی نمبر5کراچی کو گرفتار کرکے ان سے ایک پسٹل مع میگزین و گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ان کی نشاندہی پر لطیف آبا دیونٹ نمبر7میں چھاپہ مار کر وہاں سے ایاز ولد نور عالم اور یاسین ولد عبدالطیف برمی کو سکنہ کورنگی نمبر5کراچی کو ٹی ٹی پسٹل مع میگزین وگولیاں ، مسروقہ موٹر سائیکل نمبرHDZ655اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کرلیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے -

متعلقہ عنوان :