بلدیہ جنوبی میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی چائینز کمپنی نے نادر شاہی حکم جاری کردیا

کچرے اٹھانے کے اگلے روز ڈیزل جاری کرنے کے حکم سے ڈرائیوروں میں بے چینی پائی جاتی ہے

پیر 21 مئی 2018 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدرسیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کراچی میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی چائینز کمپنی کے انچارج مسٹر گوتم گائو نے نادر شاہی حکم جاری کردیا ہے جسکے تحت کچرہ اٹھانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈرائیورز کی ہوگی جوکہ پیٹرول پمپ سے ادھار یا نقد ادائیگی پر اپنی جیب سے ایڈوانس ڈیزل لیکر کچرہ اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

مطلوبہ وزن کچرہ لانے پر اگلے روز ڈیزل جاری کیا جائے گا جوکہ چائینز کمپنی کے سولڈ ویسٹ اور بلدیہ جنوبی سے کیے گئے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی ہے ۔چائینز کمپنی کے اس نادر شاہی حکم سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت عملہ کام چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری چائینز اہلکار پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :