اسلام آباد،چیف کمشنر کی ڈپٹی کمشنر اور ریونیو افسران کے ہمراہ کھلی کچہری

ریونیو سینٹر ترلائی میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دئیے

منگل 22 مئی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء)چیف کمشنر اسلام آباد کی ڈپٹی کمشنر اور ریونیو افسران کے ہمراہ کھلی کچہری،ریونیو سینٹر ترلائی میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دئیے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر اور ریونیو افسران کے ہمرا ہ ریونیوسنٹر ترلائی میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا جہاں عوام نے پٹواریوں کے خلاف شکایات کی ۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آبادنے کہا کہ کھلی کچہر ی کا مقصد عوام کے مسائل کافوری حل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی دیگر علاقوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رورل ایریا میں سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی تعمیر نو کے حوالے سے وزارت کیڈ کو آگاہ کیا ہے،پٹواریوں کے خلاف شکایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آباد نے کہاکہ شکایات بمعہ ثبوت فراہم کریں موقع پر کاروائی ہو گی.