ضلع مانسہرہ میں 54 پرائمری اساتذہ کی سکیل 15 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 22 مئی 2018 11:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ تعلیم نے ضلع مانسہرہ میں 54 پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کر کے سکیل 15 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٖڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مانسہرہ ظفر ارباب عباسی نے سکیل 14 کے 54 پی ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 15 میں ترقی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

پرائمری سکولوں میں سکیل15 کی پوسٹیں کم ہونے کے بعد سکیل 15 کے اساتذہ کو مڈل و ہائی سکولوں میں بھی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان اساتذہ میں سینئر پی ایس ٹی کو سی ٹی پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم مانسہرہ نے تمام اساتذہ کو متعلقہ سکولوں میں حاضری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :