ارجنٹائن کا فیفا ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، مورو کارڈی ڈراپ

منگل مئی 16:47

بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ارجنٹائن نے آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لائنل میسی، سرگیو، پائولو اور گونزالو کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ مورو کارڈی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی، ارجنٹائن کو اس بار گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ سرگیو رومیرو، ویلے کابالیرو، فرینکو ارمانی، گبرائل مرکیڈو، فیڈریکو فیزیو، نیکولاس، مارکوس، نیکولاس ٹیگلافیکو، جیوائر، مارکوس آکونا، کرسٹین انسالڈی، ایور بانگا، لیوکاس بگلیا، اینجل ڈی ماریا، گیووانی، مینوئل لانزینی، کرسٹین پاون، میکسی میلیانو، ایڈورڈو، لائنل میسی، گونزالو، پائولو اور سرگیو ایگوئرو پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :