ہائیکورٹ احکامات پر مکمل عملدرآمد کیاجائیگا‘سید ظفر علی شاہ

بچوں کیساتھ ساتھ والدین کو بھی ریلیف مہیا کیا جائیگا‘نجی سکول مالکان کے وفد سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 18:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے نذر حسین اور ڈاکٹر ذاکر شاہ کی قیادت میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی ڈا ئریکٹر آپریشنزسہیل عزیز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز شہباز خٹک بھی ملاقات موجودتھے اس موقع پر وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کیاجائیگا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے باقاعدہ مہم شروع کی ہے اور پرائیوٹ سکولز مالکان کو پشاور ہا ئیکورٹ اور پی ایس آر اے ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کیلئے راغب کیاجائیگا انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہاکہ پی ایس آر اے ایکٹ عوامی مفاد کو دیکھتے ہوئے نافذ کیاگیا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ پشاور ہائی کورٹ بھی بھر پور پرستی کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی ریلیف مہیا کیا جائیگا انہوں نے یقین دہانی پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :