پاکپتن، میاں عطا محمدمانیکا کا سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ

منگل 22 مئی 2018 23:48

پاکپتن۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمدمانیکا نے سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا ، میاں عطا محمدمانیکا نے کئی بار موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے اختلاف کی بنا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا لیکن بعدازاں نئی وزات ملنے پر وہ دوبارہ حکومت میں ہی رہے ،اب انہوں نے صحت کی خرابی کی بناء پر سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، حلقہ pp-191 میں مانیکا فیملی کے سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے چھوٹے بھائی میاں فاروق مانیکا ، سابق تحصیل ناظم میاں فرخ ممتاز مانیکا،میاں اظہر فرید وٹو اور رائو محمدجمیل ہاشم خاں حصہ لیں گے، اب اس حلقہ میں سخت مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :