گوجر خان، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا مختلف علاقوں کا دورہ کیا، گرانفروشی پر دکانداروں کو جرمانے

منگل 22 مئی 2018 23:48

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق میر اور ہمراہ ریڈر ملک عمران فیض نے اسلام پورہ جبر، قاضیاں، حبیب چوک ،نور چوک اور بھڈانہ کا دورہ کیا اور عوامی شکایت کے مطابق دکانداروں کو جرمانے کرتے ہوئے وارننگ دی کہ ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں کی جائے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا آپ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کی نشاندہی کریں فوری کارروائی کی جائے گی۔