دنیا کے بڑے الیکٹرانکس کنٹریکٹر فوکشکن ٹیکنالوجی گروپ کا چین کے علاقے نان جن میں نیا آر اینڈ ڈی سینٹر لانچ کرنے کا منصوبہ

بدھ 23 مئی 2018 15:12

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایک معاہدے کے مطابق دنیا کے بڑے الیکٹرانکس کنٹریکٹر فوکشکن ٹیکنالوجی گروپ نے چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے علاقے نان جنگ میں نیا آر اینڈ ڈی سنٹر لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔منصوبے کے تحت 4.58 بلین چینی یو آن جو تقریبا 720 ملین امریکی ڈالر ہے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق نان جنگ میں سافٹ وئیر ویلی میں 3.8 ہیکٹر رقبے پر مذکورہ سینٹر قائم ہو گا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ سینٹر انٹیلی جنٹ ٹرمینل ڈیوائس کی ترقی اور پہناوے کی سمارٹ اشیاء پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ آر اینڈ ڈ ی سینٹر کا منصوبہ 2017میں فوکسکن اور نان جینگ مقامی حکومت کے درمیان تعاون کے لیے دستخط کیے جانے والے معاہدے کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بہتری لانا ، سمارٹ ٹرمینل اور مینوفیکچرنگ کے آلات کوبلند سطح پر لے جانا ہے۔