احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر15افراد کو گرفتار ،جیل بھیج دیا گیا

بدھ مئی 17:44

احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر15افراد کو گرفتار ،جیل بھیج دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن کے وقت شہر میں کھلے ہو ٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈا ئون کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر15افراد کو گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :