چین کا جنوبی سوڈان کیلئے 2048ٹن خوراک کا عطیہ

چین عالمی خوراک پروگرام کے تحت 8800ٹن چاول بھی فراہم کریگا ْجنوبی سوڈان میں چین کا کردارقابل تعریف ہے ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی خوراک پروگرام

بدھ 23 مئی 2018 23:22

جوبہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک جنوبی سوڈان کے آفت زدہ افراد کو خوراک پہنچانے کے سلسلے میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے ۔پروگرام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں ابھی تک 70 لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک کی ضرورت ہے اور چین نے حال ہی میں ہزاروں افراد کو خوراک پہنچائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ مل کر ان لوگوں کیلئے خوراک فراہم کر رہا ہے اور اب چین نے ایک خصوصی تقریب میں 2048ٹن خوراک ہمارے حوالے کی ہے ۔ یہ عطیہ اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے ذریعے چین نے 8800ٹن چاول جنوبی سوڈان کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس موقع پر جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ژی ژیانگ ڈانگ نے کہا کہ یہ عطیہ چین کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جس میں وہ دنیا کے اس ملک کو مشکلات پر قابو پانے کے سلسلے میں ادا کر رہا ہے ۔ اگر ہم مشترکہ طور پر کچھ کر سکتے ہیں تو ہم جانیں بچا سکتے ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بدل سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :