سی ڈی ڈبلیو اے کا اجلاس 25مئی کو طلب ،بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کے مسودہ قانون پر غور و خوص کیا جائیگا

بدھ 23 مئی 2018 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی نے مجلس قائمہ برائے تعلیم خواندگی و غیر رسمی ، کوالٹی ایجو کیشن صدارتی پروگرام ( سی ڈی ڈبلیو اے ) سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 25مئی 2018 کو صبح 11بجے اسمبلی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کے مسودہ قانون مصدرہ 2018 پر غور و خوص کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام فاضل اراکین و دیگر حکام سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔