وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک سے دوسرے کلب میں تبدیلی کا کام شروع

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء)وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک سے دوسرے کلب میں جانے کیلئے تبدیلی کا کام شروع ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تبدیلی کا کام 31 مئی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کیلئے ٹرانسفر فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی۔ انہوں نے نے کہا کہ سید ذاکر حسین نقوی رجسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں محمد شدیر، محمد الیاس اور محمد اسلم گنڈہ پور میں شامل ہیں۔