وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک کلب سے دوسری کلب میں جانے کے لئے تبدیلی کا کام شروع

جمعرات 24 مئی 2018 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء)وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک کلب سے دوسری کلب میں جانے کے لئے تبدیلی کا کام شروع ہوگیاہے ،ْاسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تبدیلی کا کام 31 مئی تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کے لئے ٹرانسفر فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی، انہوں نے نے کہا کہ سید ذاکر حسین نقوی رجسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں محمد شدیر، محمد الیاس اور محمد اسلم گنڈہ پور میں شامل ہیں