ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات 10 رمضان المبارک کوا نتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جمعرات 24 مئی 2018 12:41

فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سرکار دوعالم ، فخر موجودات ، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ؐ کی اہلیہ محترمہ اور ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات 10 رمضان المبارک بروزہفتہ بمطابق 26 مئی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں مختلف مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ آپ ؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ام المومنین وہ پہلی خاتون ہیں جن پر اسلام کی حقیقت سب سے پہلے روشن ہوئی اور انہوں نے نبی کریم ؐ کی تصدیق کی۔ بے شمار فضائل و مناکب کی بناء پر انہیں تاریخ اسلام میں نہائت بلند مقام حاصل ہے۔ نسب کے لحاظ سے بھی آپ سرور کائنات ؐ کی دیگر ازواج مطہرات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔ آپ ؓ مکارم اخلاق کا پیکر جمیل تھیں ۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ ؓ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔آپ نبی کریمؐ کی پہلی زوجہ محترمہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :