اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

جمعرات 24 مئی 2018 13:24

رام اللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 15 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ 15 سالہ عدی اکرم ابو خلیل فلسطینی 8 روز قبل غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی قصبے البیرہ میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک گولی عدی ابو خلیل کے پیٹ میں لگی اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہان وہ جانبر نہ ہو سکا۔خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :