کردار پر شک کرنے پر بیوی نے شوہر کو اندھا کر دیا
احسن نے ثنا نامی لڑکی کو غیر مردوں سے باتیں کرنے سے منع کیا تو ثنا طیش میں آگئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مئی 2018 14:59
(جاری ہے)
غیر مرد سے بات کرنے پر احسن نے اپنی بیوی ثنا کو ڈانٹا، تو ثنا نے میکے فون ملایا اور اپنے میکے سے شبانہ بی بی، رضوان اور شبیر نامی لوگوں کو بُلوا لیا۔
میکے سے رشتہ داروں کے آنے پر ثنا نے ان کے ساتھ مل کر اپنے خاوند احسن کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے خاوند کی آنکھوں میں تیزاب ڈال کر اسے اندھا بھی کر دیا۔ اس واقعہ کی خبر پولیس کو ہوئی تو صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں لانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں احسن کی اہلیہ اور اس کے رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ احسن اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ثنا کے اپنے شوہر کے ساتھ اس سلوک پر احسن کے اہل خانہ نے اسے ساتھیوں سمیت فوری طور پر گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.