پورٹ قاسم پر 1 لاکھ 64 ہزار ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

پورٹ قاسم پر 1 لاکھ 64 ہزار ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پورٹ قاسم پر 1 لاکھ 64 ہزار 42 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 1 لاکھ 64 ہزار 42 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جس میں 1 لاکھ 17 ہزار 952 ٹن درآمدی کارگو اور 46 ہزار 90 ٹن برآمدی کارگو جبکہ 2 ہزار 393 ٹن درآمد ی اور 1 ہزار 147 ٹن برآمدی کنٹینرز بھی شامل ہے۔

درآمدات میں 5 ہزار 432 ٹن ڈیزل، 9 ہزار 122 ٹن پام آئل، 3 ہزار 485 ٹن کیمیکلز، 100 ٹن سویابین سیڈز، 36 ہزار 459 ٹن کوئلہ، 30 ہزار 750 ٹن ایل این جی اور 32 ہزار 604 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 2 ہزار 181 ٹن گندم اور 43 ہزار 909 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔ پورٹ قاسم پر بحری جہازوں کی آمدورفت مستعد رہی۔

(جاری ہے)

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز، فرنس آئل اور کیمیکلز سے لدھے ہوئے 3 بحری جہازوں کو قاسم انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، فوکٹو آئل ٹرمینل اور اینگرو ووپاک ٹرمینل پر لنگرانداز کیا گیا۔

دریں اثناء پورٹ قاسم کے خارجی لنگراندازی کی جگہوں پر بھی پام آئل، ڈیزل اور کوئلہ سے لدھے ہوئے مزید 3 بحری جہازوں کو لنگرانداز کیا گیا ہے۔ اس طرح کنٹینرز، گندم، سویابین سیڈز، کوئلہ، کیمیکلز، ایل این جی، پام آئل اور فرنس آئل اتارنے اور لادھنے کے لئے 11 بحری جہازوں کو لنگرانداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :