وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج مانا نوالہ آئیں گے ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) مانانوالہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج بروز جمعہ مانا نوالہ آئیں گے تمام سیکیورٹی فورسز نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج مانانوالہ آرہے ہیں جو سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ امیدوار پی پی 141چوہدری محمودالحق کے سرراہ محل میں عوام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے مذکورہ حلقہ این اے 122سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر اور وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر اور دیگر ن لیگ کے رہنمائوں نے استقبال کی تیاری مکمل کر لی ہے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے سیکیورٹی فورسز کے آفسران نے سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات تشکیل دے رکھے ہیں وزیر اعظم تین بجے مانانوالہ سرراہ محل پہنچے گے ہیلی پیڈ اسٹیج اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔