ْساہیوال،انجمن مزارعین کے عہدیدار محمد سلیم جھکڑ کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ سے بری

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے انجمن مزارعین کے ایک عہدیدار محمد سلیم جھکڑ کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ سے بری کر دیا ہے جبکہ دو سرے ملزم نعیم چوچی کو اشتہاری مجرم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چک 28/2.Lمیں 20اکتوبر 2017کو پولیس ستگھرہ نے انجمن مزارعین کے عہدیدار کے گھر سے چھاپہ مار کر دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا تھا اور دونوں ملزموں کے خلاف 5/4ایکسکلو زو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا اور سلیم جھکڑ کو گرفتار کر لیا تھا اور نعیم چوچی ملزم فرار ہو گیا تھا ۔

دریں اثناء عدالت نے حجرہ شاہ مقیم میں ٹی سٹال کے مالک شہبازا حمد پر تیزاب ڈالنے کے مقدمہ کے ملزم نصیر احمد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔پولیس حجرہ شاہ مقیم نے 18جنوری 2018کو بازار میں ٹی سٹال کے مالک شہباز احمد پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں نصیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :