حساس پولنگ اسٹیشنز تین کیٹیگریوں میں تقسیم

جمعرات 24 مئی 2018 22:16

خانیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) صوبہ بھر کے حساس پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرکے حساس پولنگ اسٹیشنوں کو3کیٹگریوں میں تقسیم کردیا گیا ان پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سروے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں اور ان پوائنٹس کی سکیورٹی کے لحاظ سے 3کیٹگریوں میں تقسیم کردیا ہے حکومت نے صوبہ بھر کے حسا س پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سروے ٹیمیں بھی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جن کے سربراہ آر پی او لیول کاآفیسر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :